Shaniera Akram suggests to PEMRA on World Diabetes Day اسلام آباد، ذیابیطس کا عالمی دن، شنیرا نے پیمرا کو اشتہارات سے متعلق کیا تجویز دی؟

شنیرا اکرم سوشل میڈیا پر سماجی مسائل سے متعلق آواز اٹھانے اور بات چیت کرنے میں کافی آگے رہتی ہیں اور حال ہی میں انہوں نے ایک اور مسئلے پر آواز اٹھائی ہے۔سابق کپتان کی اہلیہ نے ذیابیطس کے عالمی دن کے موقع پر اپنی ٹوئٹ میں پیمرا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ذیابیطس کا شکار افراد کے حواالے سے پاکستان دنیا میں چوتھے نمبر پر آتا ہے۔
شنیرا اکرم نے مزید کہا کہ اگر پیمرا واقعی غیر ذمہ دارانہ مواد پر پابندی عائد کرنا چاہتا ہے تو میں آپ کو تجویز پیش کرتی ہوں کہ جنک کھانے کے اشتہارات کی وجہ سے ہماری عوام پر پڑنے والے اثرات کو دیکھنا شروع کریں۔
وسیم اکرم کی اہلیہ نے ذیابیطس کے عالمی دن کے موقع پر آگاہی کیلئے ایک اور ٹوئٹ کی جس میں انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک ایسا ملک ہے جہاں کے پکوان بہترین ہیں اور اس بات سے کوئی دو رائے نہیں ہے۔اگر ہم یہ جان جائیں کہ ہم اپنے جسم کو کیا غذا کھلا رہے ہیں اور یہ ہمارے جسم میں جا کر کیا کر رہی ہے تو میرے خیال میں پاکستان سے ذیابیطس کی تشخیص کافی حد تک کم ہو جائے گی۔
خیال رہے کہ 14 نومبر کو دنیا بھر میں ذیابیطس کا عالمی دن منایا جاتا ہے اور اس بیماری سے متعلق عالمی سطح پر آگاہی کو فروغ دیا جاتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *